12:33 , 10 نومبر 2025
Watch Live

سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا، عالمی بینک کا دو ٹوک مؤقف

واشنگٹن: بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی دھمکیوں پر عالمی بینک نے ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ معاہدے کی معطلی ممکن نہیں۔

رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کے صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں معطلی کی کوئی شق موجود نہیں، اس لیے اسے یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں عالمی بینک کا کردار صرف سہولت کار کا ہے، ثالث یا فیصلہ کن فریق نہیں۔

عالمی بینک کے صدر نے مزید کہا کہ معاہدے میں تبدیلی یا اس کا خاتمہ صرف پاکستان اور بھارت کی باہمی رضامندی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے بھارتی بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عالمی بینک اس تنازع کو خود سے حل کرے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ بیانات میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی باتیں کی جا رہی تھیں، جس پر پاکستان نے بھی شدید ردعمل دیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION